جوہر ٹاون دھماکہ،گاڑی کہاں سے آئی؟ پتہ چل گیا

جوہر ٹاون دھماکہ،گاڑی کہاں سے آئی؟ پتہ چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)جوہر ٹاون دھماکہ،سی ٹی ڈی کی تحقیقات کا سسلسلہ جاری ہے  اس حوالے سے ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

  دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے داخل ہوئی،گاڑی بابو صابو چیک پوسٹ سے صبح نو بجکر چالیس منٹ پر داخل ہوئی،سیف سٹی فوٹیج کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کو چیک نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی نفری کا علاقے بھر میں گشت جاری رہا، دھماکے کی جگہ پرغیرمتعلقہ شخص کوآنےکی اجازت نہیں،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی کوچیکنگ کےبعدداخلےکی اجازت مل رہی ہے،  واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیاہے۔

 واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے لاہور ائیرپورٹ سے ایک شخص کو حراست میں  لیا ہے۔شبہ ہے کہ زیر حراست شخص کا تعلق جوہر ٹاؤن دھماکے سے ہے ، زیر حراست شخص کراچی سے لاہور پہنچا تھا ،  ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  گیا ہے۔ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن دھماکے میں بچے  سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جناح ہسپتال میں 24 زخمیوں کو لایا گیاتھا۔