ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے بڑا مطالبہ

فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں یکساں گندم اجرا پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت پنجاب میں نئی گندم اجرا پالیسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت اگر گندم کی اجرائی قیمت 1600 روپے مقرر کرے تو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ساڑھے 950 روپے میں فروخت ہو گا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خوراک پنجاب میں گندم اجرا کی نئی پالیسی بنانے جا رہے ہیں جو منظور نہیں، صرف پانچ اضلاع کو گندم جاری کرنے کی امتیازی پالیسی کے خلاف لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں، فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی 1600 روپے تک مقرر کی جائے تو آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عبدالروف مختار کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت ہم نئی گندم پالیسی کے حق میں نہیں ہیں،صرف پانچ اضلاع کو 15000 ٹن گندم دینا اور باقی اکتیس اضلاع میں سرکاری گندم جاری نہ کرنے کے خفیہ محرکات کو سامنے لایا جائے۔
فلورملز ایسوسی ایشن عہدیداران نےحکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی امتیازی سلوک برتا گیا تو ہم ملیں بند کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، ہفتہ کو اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer