ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یورنیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر مغیث الدین شیخ کورونا سے جاں بحق

پنجاب یورنیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر مغیث الدین شیخ کورونا سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب یونیورسٹی  کے شعبہ ابلا غ عامہ کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کوروناوائرس سےجاں بحق ہوگئے، مرحوم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو سانس کی تکلیف بڑھنے پر گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر مغییث الدین شیخ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ  دو ہفتے پہلے مٹبت آیا تھا۔ پچھلے تین دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں چوبیس گھنٹے قبل انہیں آئی سی یو میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف ماہر تعلیم اور شعبہ صحافت کے استاد پروفیسر مغیث الدین شیخ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مغیث الدین شیخ مرحوم کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا ہے۔

پروفیسر مغیث الدین شیخ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلی پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

20 جون کو انھوں نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر ہی محدود کر لیا تھا۔انھوں نے لکھا کہ آغاز میں گھر پر محدود رہنے کے بعد اب وہ ہسپتال متنقل ہو گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے بانی رہے، انہوں نے وہاں  بطور ڈین  کام کیا اور دیگر کئی اداروں میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیں۔

Shazia Bashir

Content Writer