ویب ڈیسک: امریکا نے ایران کے مختلف فوجی اہداف پر میزائل حملے کیے، جبکہ ایران نے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور حوثی گروپ کو مزید سخت کارروائی کی وارننگ دی ہےدوسری جانب بحیرہ احمر میں حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ بحری جہازوں کی آمدورفت اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کے قریب رہنے والوں کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ بڑھتی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔