ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں100 روپے موبائل لوڈ پر بھاری ٹیکس برقرار

پاکستان میں100 روپے موبائل لوڈ پر بھاری ٹیکس برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون صارفین پری پیڈ ریچارج پر بدستور بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں موجودہ ٹیکس نظام کے تحت 100 روپے کا موبائل لوڈ کرانے پر صارف کو استعمال کے لیے صرف 72 روپے 77 پیسے کا بیلنس ملتا ہے، جبکہ 27 روپے 23 پیسے مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلے 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے تحت 13 روپے 4 پیسے کی کٹوتی کی جاتی ہے، جس کے بعد باقی رقم پر 19.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد ہونے سے مزید 14 روپے 19 پیسے منہا کر لیے جاتے ہیں۔ اس طرح پری پیڈ صارفین پر مجموعی ٹیکس کا بوجھ تقریباً 34.5 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

پاکستان میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد موبائل صارفین موجود ہیں، جن میں اکثریت پری پیڈ کنکشن استعمال کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پر زیادہ ٹیکس خصوصاً کم آمدنی والے صارفین کے لیے اضافی مالی بوجھ بنتے ہیں اور ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ میں بھی رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔