احمد منصور: فتنہ الہندوستان کےشرپسند قومی پرستی کے نام پربلوچ عوام کے ہی جان ومال کے دشمن بن گئے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہڑنبو کراس کے قریب دہشتگردوں نے ایک بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگا دی مظلوم شہر ی نے روتے ہوئے سردار اختر مینگل، شفیق مینگل اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
متاثرہ گاڑی ڈرائیور نے جلتی گاڑی کے سامنے غصے و غم کی حالت میں روتے ہوئے ویڈیو بیان میں مقامی زبان براہوی میں دعویٰ کیا کہ مسلح افراد نے انکی گاڑی چھین کر آگ لگا دی ہے جو انکے بچوں کے روزگار کا واحد زریعہ تھی۔
متاثرہ شہری نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عام شہریوں اوران کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانااور بلوچ عوام کوعدم تحفظ کا شکار بنانا ہےیہ تلخ حقیقت ہے کہ یہ دہشتگرد بلوچوں کے حقوق کے نام پر خود بے گناہ بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں ہی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردعناصرکی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ ان کا کسی مذہب یا قوم سےکوئی تعلق نہیں،ان کامقصد صرف بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔