ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیریں سندھ میں اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

زیریں سندھ میں اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: زیریں سندھ میں اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات  نے الرٹ جاری کردیا۔ 

زیریں سندھ کے علاقوں میں بارش برسانے والا نظام تشکیل پا رہا ہے۔ برچی نظام کے زیر اثر اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر بدین ٹھٹھہ، میرپور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمرکوٹ ،حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 جامشورو، سانگھڑ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیراب آنے کا خدشہ ہے۔

 کراچی میں بھی چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں