ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مارکیٹ میں آٹا، چینی، چاول، مختلف اقسام کی دالیں، چائے کی پتی، گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر ضروری اشیا مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گھریلو بجٹ سنبھالنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود ضروری اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جبکہ گھی اور کوکنگ آئل جیسی بنیادی ضرورت کی اشیا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سفید پوش اور کم آمدنی والے خاندان سستی اشیا کے منتظر ہیں۔