سٹی 42: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں اچانک کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔
اڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا
ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم دستیابی پرمسافروں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App