ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات

خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین اور ننھے بچوں سے ملاقات کی۔ 

وزیر صحت اور میئر کراچی بھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی۔

ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عوام آصفہ بھٹو کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئی. ڈاکٹرز نے خاتونِ اول آصفہ بھٹو کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ 

مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل جامشورو میں ایک اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اقدامات پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔

آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

خاتون اول آصفہ بھٹو کے دونوں اسپتالوں کے دورے کے دوران صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔