ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کے چوتھے سپیل کا آخری دن؛ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Monsoon, Weather forecast, thunderstorm forecast, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  میٹ ڈیپارٹمنٹ نے "مون سون کے چوتھے سپیل" کے متعل جو "خوفناک" پیشین گوئیاں کی تھیں وہ ملک بھر میں عمومی طور پر  پوری نہیں ہوئیں۔ مون سون کے چوتھے سپیل کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کے حوالے سے یہ پیشین گوئیاں آئی تھیں کہ اس میں کافی زیادہ بارش ہو گی۔ آج میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پہلے کی گئی پیشین گوئیوں کے مطابق چوتھے سپیل کی شدید بارشیں  25 جولائی تک جاری رہنا تھیں لیکن آج رات اور کل جمعہ 25 جولائی کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ ہی کی یہ پیشین گوئی آ گئی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

  آج رات کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور کل جمعہ کے روز ضلع لاہور کے کچھ مقامات پر "گرج چمک کے ساتھ " بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔

لاہور میں گزشتہ دو دن کے دوران اور آج  بھی بارش  تو ہوئی لیکن شہری زندگی میں کچھ زیادہ خلل نہیں پڑا۔ آج چوبیس جولائی کا دن بھی بارش ہونے کے باوجود خیریت سے گزر گیا۔

موسم کے غیر سرکاری سٹوڈنٹس کے مشاہدہ کے مطابق آج رات دیر گئے یا کل صبح لاہور میں بارش تو ہو گی لیکن کچھ ہی دیر کے لئے، اس کے بعد آسمان پر بادل رہیں گے، دھوپ بھی نکل سکتی ہے اور معمولی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 

بارش آج صبح شروع ہوئی اور سہ پہر تک وقفے وقفے سے کبھی تیز کبھی مدھم بارش ہوتی رہی،اس دوران  کبھی بارش رک بھی گئی۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں کچھ دیر کے لئے  بارش کا پانی جمع ہوا اور بعد میں نکل گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک مین بارش کے سبب کوئی خاص رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔

25 جولائی میٹ ڈیپارٹمنٹ کی بہت زیادہ پبلیسائز کی گئی اور ڈسکس کی گئی پیشین گوئی کے مطابق پاکستان میں "مون سون کے چوتھے سپیل"  کا آخری دن ہو گا۔  آج شب اور کل 25 جولائی کے لئے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشین گوئی یہ آئی ہے کہ "پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا"۔ اس کے ساتھ ہی میٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ  راولپنڈی، مری، نتھیا گلی وغیرہ، اس کے ساتھ  چکوال، اٹک میں چند مقامات پر اور  جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال میں چند مقامات پر اور   منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ ، قصور،اوکاڑہ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

ملک کے باقی حصوں کیلئے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشین گوئی

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ابتدائی ڈرا دینے والی پیشین گوئی کے برعکس آج میٹ ڈیپارٹمنٹ نے خود بتایا کہ کل "مون سون کے چوتھے سپیل" کے آخری دن   پنجاب کی طرح بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ آج یہ بتا رہا ہے کہ کل جمعہ کے روز  اسلام آباد اور گردونواح میں بھی " موسم گرم اور مرطوب رہے گا"

 البتہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ کو یقین ہے کہ وہاں کئی علاقوں میں آج بارش ہو گی۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

چترال ،دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر، بونیر، شانگلہ، سوات، ، باجوڑ، کرم ،خیبر،اورکزئی ، ہنگو میں چند مقامات پر،  کوہاٹ ، بنوں اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشین گوئی کے مطابق آج جمعہ کے روز  بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے لیکن پیشین گوئی میں ان مقامات کی کوئی نشاندہی نہیں۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم/ مختصر دورانیئے کی بارش)  کا امکان ہے۔