ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کے افسروں نے بجلی کی قیمت میں ریلیف کا پیکیج مسترد کر دیا

IMF, Electricity cast, releafe package, energy prices in Pakistan
کیپشن: وفاقی حکومت نے صنعتی اداروں کی مینوفیکچرنگ کاسٹ کم کرنے کے لئے بجلی کی صنعتوں کے لئے قیمت کچھ کم کرنے کا پیکیج پیش کیا تو آئی ایم ایف کو یہ پیکیج پسند نہیں آیا۔ اب اس پیکیج کی جگہ نئی ریلیف تجویز تیار کر کے آئی ایم ایف کے افسروں کی خدمت میں پیش  کی جائے گی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کی بے تحاشا بڑھا دی گئی قیمت پر ریلیف دینا آئی ایم ایف کو پسند نہیں آیا۔ آئی ایم ایف کے افسروں نے بجلی کی قیمت میں ریلیف کا پیکیج مسترد کر دیا۔ 

ذمہ دار حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ  آئی ایم ایف سے وزارت توانائی کا انڈسٹری کیلئے 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کردیا ، نئی تجاویز کے ساتھ دوبارہ پیکج تیار کر کے آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔

 صنعتوں کو بجلی کے ریٹ میں ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کو آئی ایم ایف نے سخت دھچکا دیا ہے۔ صنعتکار جو اس ریلیف پیکیج کی اطلاعات پر خوش تھے، ان کی خوشی آج  غارت ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے وزارت توانائی کا انڈسٹری کیلئے 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کردی، صنعتوں کو 8000 میگا واٹ بجلی رعایتی نرخوں پر دینے کے پیکج پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعتراض اٹھایا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی آئی ایم ایف کو مارجنل انرجی پیکج پر متفق کرنے میں ناکام رہے، آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نئی تجاویز کیساتھ دوبارہ پیکج تیار کر کے بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ مارجنل کاسٹ پر اے آئی، ڈیٹا مائننگ اور انڈسٹری کیلئے 3 سال کیلئے انرجی پیکج تھا، ملک میں اس وقت 8 ہزار سرپلس بجلی ہونے کے باعث مارجنل پیکج تیار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ ریٹ میں ٹیکسز کی کمی کیلئے تجویز تیار کی گئی تھی،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی سے سو فیصد ریکوری نہ ہونے کے باعث پیکج منظور نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافی بجلی کے استعمال پر صرف پیداواری لاگت اور کپیسٹی چارجز کی رقم عائد ہونا تھی، پیداواری لاگت اور کپیسٹی چارجز کے علاوہ باقی تمام بشمول ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز تھی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مارجنل پیکج کی منظوری سو فیصد ریکوری سے منسلک کر دی۔