ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید آٹھ اموات: این ڈی ایم اے  نے مون سون بارشوں سے نقصانات کے متعلق  نئی رپورٹ جاری  کر دی

مزید آٹھ اموات: این ڈی ایم اے  نے مون سون بارشوں سے نقصانات کے متعلق  نئی رپورٹ جاری  کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی: این ڈی ایم اے  نے مون سون بارشوں سے نقصانات کے متعلق  نئی رپورٹ جاری  کر دی۔  این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوئے۔

 چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق حادثات میں خیبر پختونخوا میں 3 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسلام آباد میں 2 افراد، گلگت بلتستان میں 2  افراد اور سندھ میں ایک شخص جاں بحق  ہوا۔

این ڈی ایم اے  کے مطابق  بارشوں کے باعث ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 260 افراد جاں بحق اور 617 زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 89 مرد، 46 خواتین اور 125 بچے شامل ہیں۔
پنجاب میں بارشوں سے متعلق حادثات میں سب سے زیادہ139 افراد جاں بحق ہوئے اور  477 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں63 اموات ہوئیں اور  79 زخمی ہوئے۔ سندھ میں25افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے۔  بلوچستان میں 16 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ  4 زخمی افراد زخمی ہوئے۔

اسلام آباد میں 8،گلگت بلتستان میں 7،آزاد کشمیر میں 2افراد  بارش سے متعلق حادثات مین فوت ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 246 مکانات منعدم ہوئے جبکہ 38 مویشی مارے گئے۔

 اب تک بارش سے  ایک ہزار 251 مکانات منہدم ہوئے جبکہ 366 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔