ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 سال قبل لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے سی سی ڈی سے رپورٹ طلب

 5 سال قبل لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے سی سی ڈی سے رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 5 سال قبل لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے سی سی ڈی سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے سی سی ڈی سے دس ستمبر کو تازہ رپورٹ طلب کرلی.
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائلہ سلمی بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،ایس پی ، سی سی ڈی ناصر عباس پنجوتا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر کے ہمراہ پیش ہوئے ،، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ شخص پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا ہے؟ کس کے پاس تفتیش ہے،؟ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے جواب دیا نہیں سر، اسٹنٹ ،اس وقت سی آئی اے کے پاس تفتیش تھی ،23 جون کو عدم پتہ کردی تھی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مدعیہ نے کسی فورم پر کیا درخواست دی ؟ ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا جی ، اس نے دوبارہ درخواست نہیں دی ، سی آئی اے ختم ہوگئی ہے، اب یہ معاملہ سی سی ڈی دیکھ سکتی ہے، چیف جسٹس نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا خفیہ تفتیش جاری ہے، کرائم برانچ کو تفتیش منتقل ہوئی تھی ،،دوہزار بائیس کا کیس ہے ، سی سی ڈی سے رپورٹ لے کر آئندہ سماعت پر پیش کریں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی.

Ansa Awais

Content Writer