ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام ،عدالت نے درخواست نمٹا دی

چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام ،عدالت نے درخواست نمٹا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی کے چھوٹے تھانیدار پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کا الزام، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ،عدالت نے آئی جی پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےدرخواست واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹادی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری عمران شاہ کی درخواست پر سماعت کی ، آئی جی پولیس سمیت دیگر پولیس افسران ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر کے ہمراہ پیش ہوئے ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہتے ہیں پولیس کاروائی کے متعلق سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہوا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جواب دیا پولیس افسران کی سفارش پر عمل درآمد ہوگیا ہے ،متعلقہ افسر کو کاروائی کے لئے لکھ دیا ہے، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وکیل صاحب ،آپ کی استدعا کیا ہے، اس سے باہر نہیں جاسکتے ، آگے پولیس کی پراسس روک سکتے ہیں نہ اس میں رکارٹ ڈال سکتے ہیں،۔ وکیل نے جواب دیا ہماری استدعا پوری ہوگئی ہے، ، پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی ،انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے اے ایس آئی محمد عمران پر درخواست گزار کے گودام سے سکریپ اٹھانے کا الزام ہے،اٹھائے گئے سکریپ کی مالیت 49 لاکھ 97 ہزارروپے سے زائد ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer