دورِ نایاب : ایل ڈی اےسٹی نےترقیاتی کاموں کی تکمیل اورنئےبلاکس کاقبضہ دینےکااعلان کر دیا۔
ترقیاتی کاموں نئےبلاکس کاقبضہ دینےکےاعلان کےبعدحکام نے پراسرارخاموشی اختیار کر لی،ایل ڈی اےسٹی میں ترقیاتی کاموں اورانڈرگراؤنڈوائرنگ کاکام سست روی کاشکار ہو گیا،ایل ڈی اےسٹی کے3نئےبلاکس اےون،اےٹواورایچ بلاک کاقبضہ دینےکاپراسیس روک دیاگیا،تینوں بلاکس ڈویلپمنٹ ورکس کےبعدپلاٹوں کےقبضےدینےکیلئےمکمل طورپرتیار تھا۔
ترقیاتی کاموں کی سست روی اور نئے بلاکس اوپن نہ کرنے سے ارد گرد کی سوسائٹیز کو فائدہ ہورہا ہے،ایل ڈی اے کے ہزاروں الاٹی قبضہ نہ ملنے سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے،حکام نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر اور پھر رواں سال مارچ میں قبضہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لازمی ایکوزیشن کرکے ایل ڈی اے سٹی کی اراضی کا حصول بھی طوالت میں ڈال دیا گیا ،بظاہر ڈویلپمنٹ ورکس روکنا اور قبضہ نہ دینے سے نجی سوسائٹیز کو خاطر خواہ فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔
اس سے قبل ایونیو ون کو بھی بروقت ڈویلپ نہ کرکے ارد گرد کی سوسائٹیز کو فائدہ پہنچایا گیا ۔