ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی اجلاس میں آن لائن شرکت پر حامی بھر لی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی اجلاس میں آن لائن شرکت پر حامی بھر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج ڈھاکا میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں منعقد ہو گا،بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی اجلاس میں آن لائن شرکت پر حامی بھر لی.

اجلاس مقامی ہوٹل میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا۔ صدر محسن نقوی کی کوششوں سے اجلاس میں 25 میں سے 24 اراکین کا کورم ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے سے بھی گفتگو ہوگی۔

بھارت نے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام ہو گیا اور آخر اسے اجلاس میں شرکت کرنی ہی پڑ رہی ہے۔