بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کی پاکستانی گلوکار بلال سعید سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : معروف بھارتی گلوکار گورو رندھاوا کی لندن میں پاکستانی گلوکار بلال سعید سے ملاقات ہوئی ۔

گورو رندھاوا بلال سعید کی لندن میں موجودگی کا پتہ چلنے پر  ملاقات کے لیے خود ان کی رہائشگاہ پہنچے ۔2017 کے بعد اب دونوں گلوکاروں کی ملاقات ہوئی ہے ۔گورو رندھاوا اور بلال سعید جلد ایک میوزک پراجیکٹ پر کام کریں گے ۔گورو رندھاوا معروف بھارتی گلوکار ہیں جن کا ہر گایا گانا مقبول ہوا ہے ۔لگدی لاہور دی اے گورو رندھاوا کا مقبول گیت ہے۔