ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بجلی مہنگی ہونے کا پہلا منفی اثر سامنے آ گیا،تعمیراتی صنعت نے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیل مینوفیکچررز نے چھٹی کے دن سریے کی فی ٹن قیمت 15 ہزار روپے بڑھادی ہے۔ لارج اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق  سریے کی فی ٹن قیمت 260000 روپے ہوگی ہے۔بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔

دوسری جانب حنیف گوہر سابق چیئرمین آباد نے کہا کہ اسٹیل کی قیمت میں اضافے کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔ قیمت میں اضافہ واپس نہ ہوا تو اپنے ممبران کو اسٹیل نہ خریدنے کی کال دیں گے۔سٹیل کمپنیز کے گٹھ جوڑ کیخلاف مسابقتی کمیشن کو درخواست دے چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر