ویب ڈیسک : نوازشریف سے افغان سلامتی امورکے مشیر حمد اللہ محب اور وزیرمملکت برائے امن سید سعادت نادری کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پُرامن وجود نوازشریف کےنظریے کی بنیاد ہے، سب سے بات کرنا، نقطہ نظر سُننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارت کاری کا بنیادی جُز ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ اس حکومت کوکچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔
Pakistan’s peaceful existence with its neighbours is the very foundation of Nawaz Sharif’s ideology for which he has worked tirelessly. pic.twitter.com/DqgLtNcLLI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 24, 2021
خیال رہےکہ لندن میں نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی ہے۔ افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان وزیر مملکت سید سعادت نادری نے نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نوازشریف کی افغان حکام سے ملاقات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیرفواد چودھری کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھجوانا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔نواز شریف کی افغانستان میں ’’را‘‘ کےسب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائ کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021