آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی، تصاویر، ویڈیو ز وائرل

Aima Baig Shahbaz Shigri
کیپشن: Aima Baig Shahbaz Shigri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی جس کی تصاویر  اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں، تصاویر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer