'ارطغرل' یاسر حسین کو ختم کردو

'ارطغرل' یاسر حسین کو ختم کردو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان ٹیلی ویژن پر رمضان المبارک میں نشرکیا جانے والا ترک ڈرامہ' ارطغرل غازی' اس قدر پاکستان میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے کہ پاکستانی کیو موبائل نے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان کو اپنا  برانڈ ایمبیسڈر  مقرر کرلیا جس پر اداکار یاسر حسین نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘کی پاکستان مقبولیت نے نئے جھنڈے گاڑے دیے ہیں جو لوگ اس کی مخالفت کرتے تھے اب وہ بھی اس کی حمایت میں بول پڑے ہیں، اداکار شان نے پہلے اس کی مخالفت کی بعدازاں اس کو بہترین ڈرامہ قرار دے دیا، اس کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،دوسری جانب اداکارو ماڈل یاسر حسین نے اپنی رائے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹ کیں جس میں وہ ترک اداکارہ اسرا بیلجک کے پاکستانی ایمبیسڈر  بننے پر نالاں ہیں۔

ان کی ناراضگی کی وجہ سے اب مداح بھی چپ نہ رہ سکے، ' ارطغرل غازی' ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ  اسرا بیلجک کے ایک مداح نے اُن سے گزارش کی کہ وہ ارطغرل سے کہیں کہ وہ یاسر حسین کو ختم کردے۔

اس حوالے سےانسٹاگرام پر ’انسٹنٹ لالی ووڈ‘ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک تصویر میزبان و اداکار یاسر حسین کی ہے جبکہ دوسری تصویر یاسر حسین کی اپنی انسٹاگرام سٹوری کی ہے۔

یاسر حسین کی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی ترک اداکارہ کی تصویر کے ساتھ مداح کا کمنٹ بھی شامل ہے جس میں لکھا ہے کہ ’حلیمہ باجی یاسر حسین آپ سے بہت جلتا ہے، ارطغرل سے کہہ دو کہ اُسے ختم کردے۔‘

جواب میں یاسر حسین کا کہناتھا کہ’یہ بہت کیوٹ انسان ہے، اس ہی بہانے وہ پاکستان تو آئیں۔‘ یاسر حسین نے ارطغرل کے لیے لکھا ہے کہ وہ مجھے مارنے کے بہانے پاکستان تو آئیں گے۔

View this post on Instagram

#YasirHussain k lye koi message? ???????? #Ertugrul #dirlişertuğrul #HalimaSultan #ErtugrulGhazi #EsraBilgiç

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer