حلقہ این اے 126، پی پی،151، ووٹرز کو انوکھے مسائل کا سامنا


شاہد ندیم سپرا:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 کے علاقے صدیق پارک نیو مزنگ کے رہائشی خاندان کے ووٹ خیبر پختوانخواہ منتقل کر دیئے گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

صدیق پارک نیو مزنگ کے رہائشی خاندان کے ممبران نے بتایا کہ ان کی فیملی کے ووٹ مختلف علاقوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ سربراہ کا ووٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 میں منتقل کیا گیا جبکہ ان کی بیوی اور اہلیہ کے ووٹ این اے 17ہری پور میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہو گا:عمران خان

 متاثرہ خاندان نے بتایا کہ مردم شماری میں اندراج کرانے کے باوجود ووٹ دوسرے صوبے میں منتقل کئے گئے جس کی وجہ سے وہ حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔