25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہو گا:عمران خان

25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہو گا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:این اے 128 کے علاقے جلوموڑ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان سے خطاب کیا۔ کپتان کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

جلسہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، این اے ایک سو اٹھائیس سے امیدوار اعجاز ڈیال، پی پی ایک سو پچپن سے امیدوار جاوید انور اعوان، پی پی154 سے امیدوار منصب فرمائش اعوان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز ڈیال نے کہا کہ پچیس جولائی کا دن پی ٹی آئی کی فتح کا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور اب ملک کا پیسہ لوٹنے والے سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے جبکہ شریف برادران نے صرف جاتی عمرہ کو پیرس بنایا اور عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں۔ عمران خان نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی شکل سے حالات اچھے نہیں لگتے جبکہ شہباز شریف نے پولیس کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کیا اور عابد باکسر نے بھی کہا کہ شہباز شریف مجھ سے سے کام کرواتے تھے۔

انہوں نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے باپ کی سائیکلوں کی دوکان تھی اب ارب پتی بنے ہوئے ہیں جبکہ ان سب کی بھارت کیساتھ دوستی کسی سے چھپی ہوئی نہیں اور ہندوستان سن لو میں کسی کا پتلا نہیں بن سکتا اسی لیئے تم میرے خلاف ہو اور میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔