ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاو ہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ساتھ ہی اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، صبح کے اوقات میں چند اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، تاہم شام/رات میں چاغی، خاران، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،ژوب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش /برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔