سٹی 42: گلبرگ کے انڈیگو ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا ۔اسی آگ میں جھلس کر 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
ریسکیو1122 سے پہلے گلبرگ پولیس موقع پر پہنچی ۔پولیس 15 پر کال سے پہلے ہی گلبرگ پولیس کا ASI جاوید اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل پہنچا ۔جاوید معمول کی پیٹرولنگ پر حسین چوک کے قریب ہی موجود تھا ۔ہوٹل سے لوگوں کو باہر نکلتے دیکھ کر جاوید پولیس وین کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا ۔جاوید نے اپنے ایس ایچ او اور افسران کوآگ بارے آگاہ کیا ۔اطلاع ملنے کے 7 منٹ پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس 15 کال سے قبل جاوید Asi پٹرولنگ پر تھا جو موقع پر پہنچ گیا اور اگلے لمحے ایس ایچ او بھی پہنچ گئے ۔
گلبرگ ہوٹل میں آتشزدگی پر بتایا گیا کہ ہوٹل کا فائر ہائڈڈرنٹ مکمل طور پر فعال ہے ریسکیو1122 نے آپریشن کے دوران ہوٹل کا فائر ہائڈڈرنٹ استعمال کیا ۔ریسکیو1122 کو اپنے واٹر باوزر استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ہوٹل کا اگ بجھانے کا نظام فعال ہونے کی وجہ سےآگ کی جلد ہی کنٹرول کر لیا گیا۔
سانحہ انڈیگو ہوٹل کے جائے وقوعہ پر صوبائی وزیر فیصل ایوب، مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک ، ایس پی شہریار بانو ، چیف سیکرٹری پنجاب بھی پہنچ گئے ۔
ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور شخص کو نکال لیا گیا
نکالنے جانے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے زخمی شخص کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک خاتون کو بھی ہوٹل سے زندہ نکال لیا گیا۔خاتون کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا
جھلس جانے والوں کی کل تعداد 7 ہو گئی جبکہ ہوٹل میں آتشزدگی کےباعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 25سالہ شہریار عمراور30سالہ عمران عمر جاں بحق ہوئے ۔