ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ کے حوالے سے حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی ہم وہ تسلیم کرینگے؛ محسن نقوی

ورلڈکپ کے حوالے سے حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی ہم وہ تسلیم کرینگے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر رد عمل سامنے آگیا۔ 

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بھی یہی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ آئی سی سی کے باضابطہ فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے پاس بہت سے پلان ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی ہم وہ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے پابند ہیں۔