ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات 28 فروری کو کروانے کا مطالبہ

 لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات 28 فروری کو کروانے کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : انڈیپنڈنٹ گروپ کے وکلاء رہنماؤں کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات 28 فروری کو کروانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ۔انڈیپنڈنٹ گروپ کے رہنماؤں نے دوران اجلاس مطالبہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 28 فروری کو کروائے جائیں۔14 فروری کو الیکشن کروانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ۔ انڈیپنڈنٹ گروپ رہنماؤں نے کہا مطالبہ نہ ماناگیاتوبھرپوراحتجاج کیاجائےگا۔ فیصلےکوپنجاب باراورپاکستان بارکونسل میں چیلنج کریں گے۔اجلاس میں سابق صدر سپریم کورٹ بار پیر کلیم خورشید ،صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار راجہ عامر نے شرکت کی۔ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصر اللہ وڑائچ ،چودھری اصغر گل، ایڈووکیٹ ذوالفقار بخاری سمیت دیگر شریک ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer