ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان

پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سلسلے میں پلیئرز آکشن ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو کل (اتوار) کو منعقد ہوگی۔ ورکشاپ میں لیگ سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں لیگ سے جڑے تمام متعلقہ فریقین کی شرکت نہایت اہم ہے۔

سلمان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس کے لیے شائقین کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔