ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی اونچی اڑان، ساڑھے 6 ہزار روپےفی تولہ مہنگا ہوگیا

سونے کی اونچی اڑان، ساڑھے 6 ہزار روپےفی تولہ مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطحیں قائم کر دی ہیں  جس کے تحت فی تولہ سونا ساڑھے 6 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا مزید 6 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 5 ہزار 573 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے کی بلند سطح پر آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک تولہ چاندی مزید 526 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 801 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 988 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔