ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار ایڈیشنل سیشن ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بطور سینئر انسٹرکٹر تعینات

 چار ایڈیشنل سیشن ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بطور سینئر انسٹرکٹر تعینات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چار ایڈیشنل سیشن ججز کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بطور سینئر انسٹرکٹر تعینات کر دیا گیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات ججزمیں افتخار احمد ، فہیم شاہد سلیمی ، شکیل احمد سپرا اور کاشف قیوم شامل ہیں ۔چاروں ججز کی تعیناتی کی مدت دو سال ہوگی۔ 26 جنوری تک اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ججز اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں خدمات انجام دیں گے۔ تعیناتی کا مقصد عدالتی نظام میں تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانا اور نئے جوڈیشل افسران کی تربیت میں تجربہ کار ججز کے ذریعے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer