ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبویؐ میں رمضان کے افطار دسترخوان کیلئے پرمٹ کی درخواستیں طلب  

مسجد نبویؐ میں رمضان کے افطار دسترخوان کیلئے پرمٹ کی درخواستیں طلب  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کر گئی ہیں۔

 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلئے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔

 بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

 سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔