ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد:ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق  

حیدر آباد:ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حیدرآباد کے قریب مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔

 ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔