اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 67 پیسے کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد روپے پر پریشر کم ہوا ہے.
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر23 پیسے سستا ہوکر 280.86 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 13 پیسے کمی سے 306.08 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.86 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 75.01روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 42 پیسے اضافے سے 358.17 روپے کا ہوگیا۔