بالی ووڈ اداکارسیف علی  کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج 

 بالی ووڈ اداکارسیف علی  کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارسیف علی  کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، اپنی کہنی کا آپریشن کروانے کے بعد اداکار گھر واپس آگئے۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر تصویر میں سیف علی خان کو ممبئی میں اپنے گھر کے باہر اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

سیف علی خان کی کہنی پر پٹی بندھی ہوئی ہے، گزشتہ روز ان کی سرجری ہوئی تھی اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ان سے متعلق بتایا جارہا تھا کہ وہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ مسلسل درد  کے باعث انہوں نے اپنی کہنی کا آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا اور  انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی کہنی کی کامیاب سرجری ہوچکی  جس کے بعد سے وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔