آسٹریلوی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا

آسٹریلوی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو کووڈ 19 نے گھیر لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ سے پہلے کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دونوں افراد کو اسکواڈ پروٹوکول کے تحت اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہےکہ کووڈ مثبت ہونے کے باوجود طے پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، دونوں کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے، ان کا آج ہونے والا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

واضح رہےکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔