لاہور کے باسی احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی  

Polio virus,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے کہا کہ گلشن راوی میں پائے جانے والے  پولیو وائرس کا تعلق افغانستان کے ننگرہار میں گزشتہ نومبر میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ماحول میں وائرس کی بروقت تصدیق ہونا بچوں کو پولیو وائرس سے معذور ہونے سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے-

 اس لیے لاہور میں فروری اور مارچ میں اضافی پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانا ہیں ۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو پروگرام نے افغانستان پولیو پروگرام کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے۔

 لاہور میں خاص طور پر والدین  اس بات کو یقینی بنائیں کہ فروری میں منعقد ہونے والی مہم میں اپنے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلوائیں۔

 واضح رہے کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020 میں سامنے آیا تھا  جبکہ گزشتہ برس ضلع لاہور کے چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہوئی تھی۔