زمین پھٹی نہ آسمان لرزا، بیٹیاں باپ کی ہوس کا نشانہ بن گئیں

Daughter Rape by Her Father
کیپشن: Daughter Rape
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: معاشرے میں خواتین اور بچیوں سے زیادتی جیسے واقعات میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ دفاتر، مارکیٹ اور کسی بھی ضرور کام سے اگر جانا پڑجائے تو کوئی نہ کوئی شرمناک واقعہ رونما ہوجاتا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں معصوم بچیاں اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں اور ہوس کے درندوں نے ان کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو مقامات پر وحشی درندوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی نہ چھوڑا۔ رائیونڈ سٹی کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خاور نامی ملزم نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کو زنا کر کے حاملہ بنا دیا۔ والدہ کے علم میں آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم خاور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ادھر شاہدرہ میں بھی جمشید نامی ملزم نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم چھ سات ماہ سے اپنی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس نے جمشید کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔