کورونا کے وار جاری ۔۔۔ مزید 8افراد جان کی بازی ہارگئے

 کورونا کے وار جاری ۔۔۔ مزید 8افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ملک میں کورونا کے وار،ملک بھر میں مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے 7,195 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے  جبکہ   مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 195 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہو گئی۔ملک میں کورونا کے وار،ملک بھر میں مزید 8افراد جاں بحق ہوگئے ۔این سی او سی کے مطابق  گزشتہ24گھنٹوں  کےدوران  ملک بھر میں 57ہزار 401 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی۔

پنجاب  میں ابتک  13 ہزار 108 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 7 ہزار 741، خیبرپختونخوا 5 ہزار 975، اسلام آباد 976، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 751 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 ، بلوچستان میں 33 ہزار 941، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497 ہو گئی ہے۔