سینٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

 سینٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

  24 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسروں اور پولنگ عملہ کی تعیناتی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ سینٹ انتخابات کی تیاریاں 3 مراحل میں ہونگی۔افسروں کی ٹریننگ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔ تربیتی پروگرام ہفتہ، اتوار اورپیر کو جاری رہے گادوسرے بیج کی تربیت منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔

   انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہونگے۔ سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا۔ پنجاب اور سندھ میں11، 11، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12، 12اور اسلام آباد کی2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کی11 نشستوں میں سے 5 امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جنہیں سینیٹ کے ٹکٹ دئیے جائیں گے، ان میں ذوالفقار علی بخاری، شہزاد اکبر، سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور علی ظفر ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں، خواتین اور اقلیت کی سینیٹ نشست کے لئے پارٹی مشاورت جاری ہے۔


دوسری جانب   الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر وضاحتی بیان جاری کردیا، ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، آئین کے آرٹیکل 224 کی ذیلی شق تین کے تحت جو نشستیں اپنی مدت میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہوں گی، ان پر انتخابات 30 دن سے پہلے نہیں ہوسکتے، ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 10 فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer