نواز شریف کی محبت میں لیگی کارکن نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی

نواز شریف کی محبت میں لیگی کارکن نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی
City42 - Nawaz Sharif, PMLN

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن عدیل خان نے پریس کلب کے باہرسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوہسپتال داخل نہ کرانے پر خود کو چھریاں مار لیں اور بے ہوش ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوہسپتال داخل نہ کرانے پر لیگی کارکن عدیل خان نے خودکشی کی کوشش کی، متوالے نے خود کو چھریاں مار کر زخمی کرلیا۔ ریسکیو 1122 نے پہنچ کر طبی امداد کی۔عدیل خان کا کہنا تھاکہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا تووہ اپنے آپ کو چھریاں مار لے گا۔ عدیل خان نے متوالوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ کیسے کارکن ہیں جو مشکل وقت میں میاں نوازشریف کیلئے باہر نہیں آرہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو17جنوری کو دل کی تکلیف لاحق ہونےکاانکشاف ہوا تھا۔  پرنسپل جناح ہسپتال کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈنےدل کی تکلیف کی تشخیص کی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا17جنوری کوکرایاگیا ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹوآیاتھا، بلڈپریشر200/110اورپھر60/190رہا۔میڈیکل رپورٹ میں بلڈپریشر،شوگر، دل،گردوں، جگرمیں مختلف الرجیزلاحق ہیں، نوازشریف کےگردےمیں سسٹ ہونےکابھی انکشاف ہوا ہے۔ میڈیکل بورڈنےنوازشریف کوہسپتال میں داخل ہونےکی تجویزدی ہے۔