شاہین عتیق: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں فساداور توڑ پھوڑ کرنے والے 196 طالبعلموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، 19طالبعلموں کا مسلم ٹاؤن پولیس کوجسمانی ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد کی عدالت میں پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار 196 طالب علموں کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا۔ تفتیشی آفیسر نےعدالت کوآگاہ کیا کہ مشتعل طلباء نے دو گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔
گرفتارطالبعلموں کےفساد کے نتیجے میں درجنوں طلباءزخمی ہوئے، فیسٹیول کرانے والے طلباء نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پنچاب یونیورسٹی کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے الیکٹریکل انجنیرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلباء نے آگ لگائی۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد میں عدنان، اشرف سمیت19طالبعلم ایسے ہیں۔ جن پر دو دو ایف آئی آر درج ہیں لہٰذا19 ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے۔ اس پرعدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کی اور وکلاء کے دلائل کے بعد ایک سو چھیانوے طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔