محکمہ لٹریسی کے 1200 کنٹرکٹ ملازمین مستقل نہ ہو سکیں

محکمہ لٹریسی کے 1200 کنٹرکٹ ملازمین مستقل نہ ہو سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ لٹریسی کے 1200 ملازمین مستقلی سے محروم، محکمہ پندرہ سالوں میں بھی ملازمین کی مستقلی کے لیے ڈائریکٹوریٹ یا اتھارٹی نہ بنا سکا۔

محکمہ لٹریسی کے 1200 ملازمین تاحال محکمے میں کنٹرکٹ پر تعینات ہیں اور مستقل نہیں ہو سکے، محکمہ پندرہ سالوں میں ملازمین کی مستقلی کے لیے ڈائریکٹوریٹ یا اتھارٹی نہیں بنا سکا، جس کے باعث اب بھی محکمے کے 1200 ملازمین کے سر پر کنٹرکٹ کی مدت ختم ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے محکمے میں کنٹرکٹ پر تعینات ہیں۔ جن کو مستقل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔

مستقلی کے لیے بارہا اعلی افسران کو درخواستیں بھی دی گئی مگر محکمے کی جانب سے ملازمین مستقل کرنے کے لیے کوئی بھی ڈائریکٹوریٹ یا اتھارٹی نہیں بنائی گئی، جس کے باعث کام میں مہارت تکھنے کے باوجود باوجود مستقل نہیں ہو سکے، جبکہ کئی ملازمین مستقل ہوئےبغیر ہی اوور ایج ہو گئے، ملازمین کا مطالبہ ہے کہ نئی بھرتیوں کے بجائے پہلے سے موجود ملازمین کو مستقل کیا جائے، نئی بھرتیوں اور ملازمین کی مستقلی نہ ہونے پر محکمانہ کام متاثر۔