سٹی 42 : سندھ-پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں آپریشن نجات مہران کامیابی سے جاری ہے۔ گھوٹکی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےخطرنا ک اور خوف کی علامت سمجھے جانیوالے راہب نادر مولی سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ بدنام زمانہ ڈاکو راحب شر اور ظہور شر نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے مطابق گذشتہ روز خطرناک اور بدنام زمانہ 8ڈاکوئوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوئوں میں راہب نادر مولی، ظہور موریو،سندھو شیخ،بخش ولد ساون شر،ظہور ولد زورو شر راہب ولد قائم شر،موریو ولد منٹھار شر شامل ہیں۔ میگا آپریشن نجات مہران آخری ڈکیت کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کیخلاف کامیابی پر ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پیز گھوٹکی و سکھر اور انکی ٹیمز کو شاباش دی ،پاکستان رینجرز سندھ ،آئی بی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی بھی پولیس کو سپورٹ اور ساتھ ملکر ایکشن کرنا لائق ستائش و تعریف ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے ڈاکو ئوں کوخبر دار کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکوؤں سے کہتا ہوں خود کو سرینڈرڈ کردیں،جو ڈاکو ہتھیار نہیں ڈالے گا وہ مرے گا۔سرینڈرڈ کرنیوالوں کا قانون کے مطابق خیال رکھا جائے گا۔
دوسری جانب گھوٹکی کے بدنام زمانہ ڈاکو راحب شر اور ظہور شر نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیے۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی جانب سے ڈی آئی جی لاڑکانہ سکھر،ایس ایس پی گھوٹکی اور پوری ٹیم کو شاندارکارکردگی پر مبارکباد دی گئی۔ اُن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس،رینجرز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران وجوانوں کی انتھک محنت،پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے سبب یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ نجات مہران آپریشن میں حصہ لینے والا ہرافسروجوان خراج تحسین کا مستحق ہے۔
جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ ہتھیارڈالنے والے ملزمان میں مُلی شر،نادرشر،سندھوشیخ اور موریوشرشامل۔ ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔