ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کسی مس ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا،سہیل آفریدی

پاکستان کسی مس ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمسایوں کیساتھ جس طرح کے حالات بنا رہے ہیں اس کا اثر خیبرپختونخواہ پر ہوگا،اللہ نہ کرے مگر مجھے خدشات ہیں اس کے اثرات آپ دیکھ لیں گے، پاکستان کسی مس ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا،کوئی مس ایڈونچر ہوا تو براہ راست اثر خیبرپختونخواہ پر پڑے گا۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے   وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت دیگر سے ملاقاتیں اپنی کرسی بچانے کیلئے نہیں کیں،نہیں چاہتا تھا بلوچستان جیسے حالات خدانخواستہ کے پی میں بنیں،اگر ایسا ہوتا تو پھر یہ کہتے بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی انہوں نے صوبے میں معاملات کو سنجیدہ نہیں لیا،چاہتا تھا ایک  قومی جرگہ بنا کر افغانستان بھیجا جائے جو ان سے بات کرے،میری اس بات پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم کسی طرح کی مسلح جدوجہد نہیں کریں گے،رہائی فورس کوئی کلاشنکوف یا اسلحہ نہیں اٹھائے گی،دوبارہ 26 نومبر جیسا کچھ ہوا تو ہمارے سینے ہی حاضر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں گر گیا تھا وہ ہم دوبارہ خریدیں گے،ذاتی عیاشیوں کیلئے کوئی جہاز نہیں خریدیں گے۔