ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ:انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ:انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے  میں انگلینڈ نے پاکستان کو  2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ 20اووز میں 164 رنز بنائے ، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے  آخری اوورز میں مقررہ ہدف عبور کر لیا۔  پاکستان نے جیت کیلئے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا،  انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 51 گیندوں پر100 رنز بنائے،پاکستان کے سیمی فائنل میں آنے کے چانسز معدوم ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز،  شاداب خان شامل ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔