جمال الدین : مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں جیل ٹرائل پر سماعت ہوئی ۔
واقعہ کے چشم دید گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے.نو مئی سازش کے گواہان بھی بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے.عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے 4 چشم دید گواہان سے جرح مکمل کی.سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ نے جرح کی
آئندہ سماعت پر 9مئی سازش کے گواہان سے جرح ہو گی.عدالت نے ٹرائل کی مزید کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی
مقدمہ میں تمام 37 سرکاری گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی. ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح باقی ہے ۔ چشم دید گواہان اور9 مئی سازش کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی ۔ برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کرلی گئی ۔