سٹی 42 : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئے بورڈنگ برج نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق طیاروں میں سوار ہونے کے لیے نئے بورڈنگ برج نصب ہوں گت۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر نئے پسنجر بورڈنگ برج نصب کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پسنجر بورڈنگ برج کے لیے ٹینڈر کل کھولا جائے گا ۔ ایئرپورٹ کے لئےپسنجر بورڈنگ برجزکیلئے کل صبح 11 بجے ہیڈکوارٹر میں ٹینڈر کھولا جائے گا۔
سب سے کم فنانشل بڈ دینے والی کمپنی کونئے پسنجر بورڈنگ برجز کا ٹینڈر دیا جائے گا ۔