ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پرججزمخالف مہم کیخلاف درخواست پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

سوشل میڈیا پرججزمخالف مہم کیخلاف درخواست پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سوشل میڈیا پرججزمخالف مہم کیخلاف درخواست پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری،سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی کی عدم تشکیل پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب،ہائیکورٹ نے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھی 25 فروری کیلئے طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست گزار پرویز الہٰی بھدر ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے حکم دیا کہ غیرقانونی اور عدلیہ مخالف مواد کی روک تھام کے لیے عالمی طریقہ کار سے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود عدلیہ مخالف مہم میں ملوث عناصر کیخلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جو باعث تشویش ہے۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھی طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 25 فروری کو آئندہ سماعت پر پیش ہو کر تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔

Ansa Awais

Content Writer