ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: شہریوں کے لیے خوشخبری, اب وہ اپنی شناختی دستاویزات کی تیاری نہ صرف نادرا سینٹرز بلکہ منتخب فرنچائزز سے بھی کروا سکیں گے, وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے لاہور سمیت ملک بھر میں اس اختیار کا اجراء کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد فرنچائزز کو شناختی کارڈ سروسز فراہم کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ لاہور ریجن میں 270 سے زائد منتخب ای سہولت مراکز پر نادرا کی خدمات دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام سے شہری لمبی قطاروں اور رش سے بچنے کے لیے قریبی فرنچائزز سے رجوع کر سکیں گے۔

اب شہری شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کا متبادل اور دیگر سہولتیں منتخب مراکز پر بھی حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نادرا فرنچائزز پر صرف بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جاتی تھی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کو تیز، آسان اور قریبی سطح پر شناختی خدمات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یوزر فرینڈلی "پاک آئی ڈی" استعمال نہ کرپانےوالے شہری بھی ای سہولت مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔